سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے تحت وزارتِ انصاف کے 212 ججوں کی تقرری اور ترقی کی منظوری دے دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ان ججوں کا تعلق مختلف عدالتی اداروں سے ہے۔ وزیرِ انصاف اور سپریم جوڈیشل کونسل کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے کہا کہ یہ اقدامات عدالتی نظام کی کارکردگی بہتر بنانے اور انصاف کے معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔
انہوں نے سعودی قیادت کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے تقرر شدہ جج عدالتی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دیں گے۔
