ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

پی ایس ایل میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی انٹری، عوام میں جوش و خروش

پاکستان سپر لیگ میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی نئی ٹیموں کی شمولیت پر دونوں شہروں کے شہریوں نے خوشی اور جوش کا اظہار کیا ہے۔ شائقینِ کرکٹ کا کہنا ہے کہ نئی ٹیموں کے آنے سے پی ایس ایل مزید دلچسپ اور رنگا رنگ ہو جائے گی۔

حیدرآباد کے عوام کا کہنا ہے کہ اپنی ٹیم کی موجودگی باعثِ فخر ہے اور اس سے مقامی ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ شہریوں کو امید ہے کہ حیدرآباد سے باصلاحیت کھلاڑی قومی سطح پر ابھریں گے۔

ادھر سیالکوٹ کے شائقین بھی نہایت پُرجوش دکھائی دیے اور کہا کہ وہ بھرپور انداز میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں گے، جس سے شہر کی پہچان مزید مضبوط ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں جبکہ آٹھویں ٹیم 185 کروڑ روپے میں خریدی گئی ہے، جن کے نام بالترتیب حیدرآباد اور سیالکوٹ رکھے گئے ہیں۔