ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

جدہ میں سعودی ولی عہد سے برطانوی وزیراعظم کی ملاقات، تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے بدھ کو ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے تعلقات، سٹریٹیجک شراکت داری اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات کی۔

ملاقات میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، سلامتی، اقتصادی اثرات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں کی حمایت پر زور دیا۔

اس موقع پر مکہ ریجن کے نائب گورنر، برطانیہ میں سعودی سفیر، وزیر مملکت، قومی سلامتی کے مشیر، وزیر تجارت اور انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ بھی موجود تھے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق کیئر سٹارمر نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ معاہدے کو مستقل بنانے اور آبنائے ہرمز کے مسائل حل کرنے کے لیے ابھی بہت کام باقی ہے۔