ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد، خصوصی ٹریفک پلان اور تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے پیش نظر خصوصی ٹریفک پلان نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کے متبادل راستے مقرر کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جی ٹی روڈ، ٹیکسلا موٹروے، چکری چک بیلی روڈ اور روات کے راستے استعمال کریں، جبکہ فیصل ایونیو اور زیرو پوائنٹ کے اطراف ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔

ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک دونوں اطراف سے بند رہے گی، جبکہ دو روز کے لیے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے صورتحال کے پیش نظر 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکول اور دفاتر بند رہیں گے، تاہم ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔