ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ایم ایس دھونی کا بالی ووڈ ڈیبیو؟ مداحوں کے لیے بڑا سرپرائز تیار

بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی شائقین کو حیران کرنے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھونی جلد بڑے پردے پر ایکشن ہیرو کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے۔

اداکار آر مادھون نے اپنے سوشل میڈیا پر نئے پروجیکٹ “دی چیس” کا ٹیزر شیئر کیا ہے، جس میں وہ اور دھونی بلٹ پروف جیکٹ اور دھوپ کے چشمے پہن کر ایک ٹاسک فورس کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ اس فلم کے ہدایتکار وسن بالا ہیں۔

اگرچہ مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، لیکن مداحوں میں دھونی کے فلمی ڈیبیو کو لے کر خاصی بےچینی پائی جا رہی ہے۔ اس سے قبل وہ مختلف فلموں میں کیمو رولز میں دکھائی دے چکے ہیں۔