ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ایران کا اسٹیلتھ میزائل پروگرام شروع کرنے کا اعلان، پاسداران انقلاب کا مؤقف واضح

پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل پاک پور کا کہنا ہے کہ ایران مستقبل میں اسرائیل کے ساتھ ممکنہ ٹکراؤ کے پیشِ نظر اسٹیلتھ ٹیکنالوجی والے نئے میزائل بنانے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی جھڑپ میں امریکہ اور اسرائیل نے سمجھا تھا کہ ایرانی کمانڈرز کی شہادت سے ہمارا نظامِ قیادت کمزور پڑ جائے گا، مگر یہ ان کی بڑی غلط فہمی ثابت ہوئی۔

کمانڈر پاک پور کے مطابق 12 روزہ جنگ میں ایرانی میزائل حکمتِ عملی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اور اب ایران اس تجربے سے سامنے آنے والی کمزوریوں کو دور کرنے پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران تکنیکی اور عسکری طور پر آج بھی ہر ممکن دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔