ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

پاکستان اور ملائیشیا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر متفق

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات دوستانہ اور مثالی ہیں۔ کوالالمپور میں ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے ملائیشیا کو دوسرا گھر قرار دیا اور طلبہ و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔

شہباز شریف نے 20 کروڑ ڈالر مالیت کے حلال گوشت کی برآمدات کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے انور ابراہیم کی قیادت اور ان کی کتاب کو پاکستان و ملائیشیا کے درمیان تعلقات کی علامت قرار دیا۔

ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملک خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھیں گے اور دہشت گردی کے خلاف مل کر اقدامات کریں گے۔ شہباز شریف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔