ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ایرانی چیف جسٹس کا انتباہ: بیرونی قوتیں احتجاج سے فائدہ نہ اٹھائیں

ایران کے عدالتی سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری احتجاج کے دوران بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ ایران کی اندرونی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں۔
غلام حسین محسنی کے مطابق حکومت تمام معاملات قانونی دائرے میں رہتے ہوئے نمٹائے گی اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ایرانی کرنسی کی قدر میں کمی اور مہنگائی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے، جو کئی دنوں سے پھیلتا جا رہا ہے۔