ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ملزمہ سے مبینہ روابط مہنگے پڑ گئے، دو پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

انمول عرف پنکی سے مبینہ تعلقات رکھنے کے الزام میں ایک کانسٹیبل اور ایک اے ایس آئی کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں پر گزشتہ برسوں کے دوران ملزمہ سے رابطے رکھنے کے الزامات تھے۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ایک اہلکار نے ایک ملزم کی گرفتاری کے بعد پنکی سے روابط استوار کیے تھے۔

انکوائری مکمل ہونے پر دونوں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔ چند روز قبل دونوں کو حراست میں لے کر ان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران اہلکاروں کے موبائل فونز کا فرانزک تجزیہ بھی کیا گیا جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔