ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

جزیرہ ’عثر‘: تاریخی تہذیبوں اور قدرتی حسن کا شاہکار

جازان ریجن کے صبیا کے ساحلی علاقے میں واقع جزیرہ ’عثر‘ صدیوں سے مختلف تہذیبوں کا گواہ رہا ہے۔ تاریخی گاؤں راس الطرفہ، جو جزیرے کے قریب واقع ہے، اسلام کے ابتدائی دور سے تعلق رکھتا ہے اور ماضی میں تجارتی لحاظ سے اہم مرکز رہا۔ یہاں کی بندرگاہ پر ہندوستان، چین، مصر، شام اور افریقہ سے تجارتی جہاز لنگر انداز ہوتے تھے۔

عثر کی اقتصادی اہمیت میں اضافہ یہاں کی ٹکسال ’العثری دینار‘ کی وجہ سے ہوا، جس کے کچھ سکے اب مدینہ منورہ، قطر اور پیرس کے میوزیم میں محفوظ ہیں۔ جزیرہ آج بھی اپنے قدرتی مناظر، گھنے مینگرو جنگلات اور ساحلی خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں کے لیے پرکشش مقام ہے۔ ٹور گائیڈ عبدہ الجعفری کے مطابق جزیرہ اپنے نیلے سمندر اور تازہ ہوا کے باعث تفریح کے شوقین افراد کے لیے دلکش تجربہ پیش کرتا ہے۔