ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

افغانستان کیلئے اقوامِ متحدہ کی امدادی ترسیل کی منظوری

حکومتِ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت تجارت کی جانب سے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ وزارتِ خارجہ کی سفارش پر کیا گیا۔

خط کے مطابق یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یو این ایف پی اے کے خوراک سے بھرے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلیئرنس کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انسانی ہمدردی کے تحت پہلے خوراک، پھر ادویات اور طبی سامان، اور آخر میں طلبہ و اساتذہ کے لیے کٹس والے کنٹینرز کلیئر کیے جائیں گے۔