امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیئربورن میں امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر مرکزی جلوس نکالا گیا، جس میں منتظمین کے مطابق 45 ہزار سے زائد عزاداروں نے شرکت کی۔
جلوس کے دوران شرکاء نے نوحہ خوانی اور ماتم کیا اور واقعۂ کربلا کی یاد میں عقیدت کا اظہار کیا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اجتماع امریکا میں اربعین کے موقع پر ہونے والے بڑے جلوسوں میں شمار ہوتا ہے، جبکہ گزشتہ سال بھی اس تقریب میں تقریباً 40 ہزار افراد شریک ہوئے تھے۔
