بھارتی ریاست بہار میں جنسی زیادتی کی شکار ایک خاتون کو مبینہ طور پر پنچایت کے فیصلے کے بعد سرِعام تذلیل کا سامنا کرنا پڑا، جس کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے اپنے پڑوسی نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، تاہم انصاف ملنے کے بجائے پنچایت نے اسے ہی قصوروار قرار دیا۔
واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے اور معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
