ذات صلة

جمع

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

پاکستان، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں...

امریکا نے متعدد تجارتی شراکت دار ممالک پر نئے ٹیرف نافذ کر دیے

ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت دار ممالک پر...

پاکستان کی شاندار فتح، ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز جیت لی

فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 189 رنز بنائے، جس میں صائم ایوب کے 66 اور صاحبزادہ فرحان کے 74 رنز شامل تھے۔ ویسٹ انڈیز ہدف کے تعاقب میں 176 رنز تک محدود رہی۔ ردرفورڈ نے 51 اور ایتھنزے نے 60 رنز بنائے لیکن باقی بیٹرز ناکام رہے۔

پاکستانی بولرز نے آخری اوورز میں شاندار گیند بازی کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ حسن علی، محمد نواز، حارث رؤف، صائم ایوب اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بہترین کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور محمد نواز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔