ذات صلة

جمع

مکہ میں حج سیزن: زبانوں کا عالمی اجتماع

حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ ایک عالمی مرکز...

رفحا کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے نئے امکانات

رفحا کمشنری کی وسیع ہری بھری چراگاہیں اور صحرا...

سعودی طلبہ کی امریکہ میں شاندار کامیابی، 24 بین الاقوامی اعزازات حاصل

امریکا میں منعقدہ انٹرنیشنل سائنس و انجینیئرنگ فیئر میں...

غزہ میں حملے نہ رُک سکے، صحافی سمیت تین فلسطینی جان سے گئے

جنگ بندی کے اعلان کے باوجود غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ حملوں میں ایک فلسطینی صحافی محمود وادی سمیت تین افراد شہید ہوگئے۔ محمود وادی کو خان یونس میں رپورٹنگ کے دوران فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ ان کا ساتھی زخمی ہوا۔

اطلاعات کے مطابق وسطی غزہ کے پناہ گزین کیمپ اور زیتون علاقے میں اسرائیلی فائرنگ سے دو نوجوانوں کی جان گئی۔ اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ جنوبی غزہ میں ’یلو لائن‘ عبور کرنے پر دو افراد کو گولی ماری گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں اب تک 350 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔