ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

قومی ہاکی کھلاڑی ڈیلی الاؤنس کی عدم ادائیگی سے پریشان

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ایک بار پھر اپنے ڈیلی الاؤنس نہ ملنے کے مسئلے کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے دورے اور پرو ہاکی لیگ کے لیے لگائے گئے کیمپس کی مقامی ڈیلیز ابھی تک ادا نہیں ہوئیں، جبکہ بنگلادیش سیریز کی انٹرنیشنل ڈیلیز بھی باقی ہیں۔

کھلاڑی پاکستان اسپورٹس بورڈ سے کیمپ کے واجبات کے بھی منتظر ہیں۔ پرو ہاکی لیگ کے دوران 40 ڈالر ڈیلی الاؤنس کی تجویز پر کھلاڑیوں نے ناراضی ظاہر کی ہے، کیونکہ پی ایچ ایف کے مطابق انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس 30 ہزار روپے ہونا چاہیے۔

ادھر قومی ٹیم آج شب پرو ہاکی لیگ میں حصہ لینے کے لیے ارجنٹائن روانہ ہوگی۔