ذات صلة

جمع

بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کی اہم ملاقات، سیاسی امور پر مشاورت

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات میں ملکی اور علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات سمیت اہم قومی معاملات پر مشاورت کی۔

ملاقات میں دونوں کے درمیان ون آن ون نشست بھی ہوئی، جس میں حساس سیاسی امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان ممکنہ انتخابی اتحاد پر بھی غور کیا گیا اور اس سلسلے میں مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا۔