ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آؤٹ ہونے پر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور بلا زمین پر مار کر توڑ ڈالا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں وہ صرف ایک رن بنا کر محمد جواداللّٰہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جس کے بعد ان کا ردِعمل کیمروں میں قید ہوکر فوراً سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

مداحوں کی جانب سے اس حرکت پر مختلف آراء سامنے آئیں، کچھ نے اسے غیر پیشہ ورانہ رویہ قرار دیا جبکہ کچھ نے ان کی مسلسل ناکامی کو وجہ بتایا۔

محمد حارث گزشتہ آٹھ اننگز میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں، حالانکہ یکم جون 2025 کو انہوں نے لاہور میں بنگلادیش کے خلاف 46 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سب کو متاثر کیا تھا۔