مشہور بھارتی پلے بیک سنگر سمن کلیان پور 89 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئیں۔ وہ طویل عرصے سے عمر سے متعلق بیماریوں میں مبتلا تھیں اور اپنی رہائش گاہ پر اتوار کی شام وفات پا گئیں۔
سمن کلیان پور نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں اپنی دلکش آواز کے باعث بے پناہ شہرت حاصل کی اور متعدد زبانوں میں گیت گائے، جن میں ہندی کے علاوہ مراٹھی، بنگالی اور دیگر علاقائی زبانیں شامل ہیں۔
ان کے مقبول گانوں میں کئی کلاسک فلمی نغمے شامل ہیں، جبکہ وہ غزل، بھجن اور کلاسیکی انداز میں بھی اپنی پہچان رکھتی تھیں۔
