ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

نیپال کے بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کر دی

نیپال کے اوپنر کوشل بھرتیل نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیے اور کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

سنگاپور میں کھیلے گئے ایشین گیمز کوالیفائر میں نیپال نے چین کے خلاف 20 اوورز میں 2 وکٹوں پر 313 رنز بنائے، جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بڑے اسکورز میں شمار ہوتا ہے۔

بھرتیل نے 43 گیندوں پر 129 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 16 چھکے شامل تھے۔ ایک اوور میں ان کے 6 چھکوں نے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔

بعد ازاں چین کی ٹیم 92 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور نیپال نے یہ میچ 221 رنز کے بڑے فرق سے جیت لیا۔