اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا اور ضرورت پڑنے پر دوبارہ کارروائی بھی کر سکتا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، جبکہ اسرائیل ایران سے متعلق کسی بھی ممکنہ معاہدے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے۔
