ماہرین کے مطابق برطانیہ میں سڑکیں سرد موسم اور برف باری کو مدنظر رکھ کر نسبتاً نرم تارکول سے تعمیر کی جاتی ہیں، جو شدید گرمی میں نرم ہو کر متاثر ہو سکتا ہے۔ اس کے برعکس جنوبی ایشیا میں سڑکوں کی تعمیر زیادہ درجۂ حرارت اور بھاری ٹریفک کے مطابق مضبوط مواد سے کی جاتی ہے، اسی لیے وہاں شدید گرمی کے باوجود سڑکیں نسبتاً بہتر حالت میں رہتی ہیں۔
