فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2025-26 کے دوران 13 ہزار 601 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے ساتھ مقررہ سالانہ ہدف بھی حاصل کر لیا گیا۔ ادارے نے اسی عرصے میں 597 ارب روپے کے ریفنڈز بھی ادا کیے، جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس وصولی کا نیا ہدف 14 ہزار 264 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
