ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

2026 کی ابتدا: لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری اسپتالوں کی ادویات سے متعلق پہلی درخواست

لاہور ہائیکورٹ میں سال 2026 کی پہلی آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے، جو وکلاء کی ایک نجی تنظیم کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ درخواست میں پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مفت اور مسلسل ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ متعدد سرکاری اسپتالوں میں جان بچانے والی دواؤں کی شدید کمی پائی جا رہی ہے، جو شہریوں کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں تمام ضروری ادویات کی فوری دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔