ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

فرانسیسی سیاست دان جوردن بارڈیلا پر دوبارہ حملہ، اس بار انڈہ پھینک دیا گیا

فرانس میں دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی کے سربراہ جوردن بارڈیلا ایک بار پھر نشانے پر آگئے۔ جنوب مغربی شہر موئساک میں کتاب کی تشہیری تقریب کے دوران ایک شخص نے ان کے سر پر انڈہ دے مارا۔ حملہ کرنے والا 74 سالہ شخص موقع پر گرفتار ہوا اور اس کے خلاف عوامی عہدے دار پر حملے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

چند دن پہلے بھی ایک 17 سالہ نوجوان نے زرعی میلے کے موقع پر بارڈیلا پر آٹا پھینکا تھا، جسے بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔

بارڈیلا نے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے ان کی جماعت آگے بڑھ رہی ہے، مخالفین کی جانب سے عدم برداشت اور بلاجواز حرکات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فرانس میں آزادی اور حب الوطنی کی نئی لہر جنم لے رہی ہے جسے کوئی روک نہیں سکتا۔