اسرائیل نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں جاری ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کیلئے محدود وقت دینے کی بات کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس طلب کیا جس میں دفاعی اور فوجی حکام نے ممکنہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ دوسری جانب امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔
ایران نے واضح کیا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے اور منجمد اثاثوں کی بحالی کے بغیر کسی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا، جبکہ خطے میں بڑھتی کشیدگی نے عالمی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
