ذات صلة

جمع

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پرامن جوہری تعاون کا معاہدہ طے

سعودی عرب اور امریکا نے جوہری توانائی کے پرامن...

فواد خان کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان کی...

رضوان علی جعفری نے ارینج میرج کے فیصلے کی وجہ بتا دی

پاکستانی اداکار اور ماڈل رضوان علی جعفری نے انکشاف...

ورلڈ انرجی کانفرنس میں سعودی عرب کی شرکت

سعودی عرب، ہالینڈ میں منعقد ہونے والے ورلڈ انرجی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ کانفرنس میں انرجی کے متعلق اہم معاملات پر غور ہوگا نیز اس کے ضمن میں نمائش بھی ہوگی۔ سعودی عرب کے پویلین میں وزارت توانائی کے ماہرین شریک ہوں گے جہاں سعودی عرب کی کاوشوں کو پیش کیا جائے گا۔ پویلین میں موسمی تغیرات کے علاوہ ماحولیاتی تحفظ اور گرین انرجی کے لیے سعودی عرب کی کردار کو پیش کیا جائے گا۔ کانفرنس میں تجدد پذیر توانائی، ایٹمی توانائی اور ماحولیات کی حفاظت جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ واضح رہے کہ 2026 میں ورلڈ انرجی کانفرنس کا انعقادسعودی دار الحکومت ریاض میں ہوگا۔