ذات صلة

جمع

مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ کا اعلان، نکاح یکم جون کو ہوگا

اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آ...

ڈرامہ سیٹ پر بدسلوکی: اداکارہ عصمت زیدی کا انکشاف

سینئر اداکارہ عصمت زیدی نے شوبز انڈسٹری میں کام...

پی سی بی کے سینئر اسکورر نجم السعید انتقال کر گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تجربہ کار اسکورر نجم السعید...

غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم کے تحت 686 ملین ریال جمع ہوگئے

سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والی عوامی عطیہ مہم میں اب تک کل عطیات 686 ریال سے تجاوز کرگئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم جاری ہے۔
مہم شروع ہونے سےاب تک 18 لاکھ 36 ہزار افراد نے غزہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے عطیات جمع کرائے ہیں۔
مہم شروع کئےجانے کا اعلان شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے نگران اعلی اورشاہی مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کیاتھا۔
غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والے عطیہ مہم میں سب سے پہلے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین ریال عطیہ کئے گئے بعدازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال کا عطیہ مرکز کے ساہم پورٹل میں جمع کیا گیا۔