ذات صلة

جمع

سعودی عرب: کرایہ دار سے پراپرٹی خالی کرانے کی تین وجوہات واضح

ریئل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ...

ریاض میں پانچ برس تک کرایوں میں اضافہ روک دیا گیا

سعودی حکومت نے دارالحکومت ریاض میں رہائشی و تجارتی...

بچوں میں کینسر کی تشخیص کیلئے مفت اسکیننگ کا آغاز ہوگا

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کے...

شاہین آفریدی کا ریکارڈ، ٹی20 میں 10واں مین آف دی میچ ایوارڈ

ایشیا کپ کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے...

ٹینس اسٹارز کا گرینڈ سلم پرائز منی میں اضافے کا مطالبہ

نامور ٹینس کھلاڑیوں نے گرینڈ سلم ٹورنامنٹس کی انعامی...

توکلنا ایپ پر فراہم کی جانے والی نئی سہولت کیا ہے؟

سعودی وزارت تجارت نے کمرشل رجسٹریشن سرٹیفیکٹ ’سی آر‘ کو توکلنا ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔
نئی فراہم کی جانے والی سروس کا آغاز 23 اپریل 2024 سے کر دیا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق سی آر کو توکلنا ایپ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔
علاوہ ازیں فوری طورپر تجارتی رجسٹریشن کے مالک اور کمپنی کے بارے میں ضروری معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
وزارت کا  کہنا تھا کہ ’توکلنا ایپ پر سی آر کے دونوں ورژن عربی اور انگلش میں اپ لوڈ کیے جائیں گے تاکہ صارفین اپنی ضرورت کے مطابق انہیں پرنٹ کرسکیں۔‘
توکلنا ایپ پر فراہم کی جانے والی سی آر کی سہولت سے قبل سعودی بزنس سینٹر کی ویب سائٹ کے ذریعے سی آر کا پرنٹ حاصل کیا جاتا تھا جبکہ نئی سہولت کی فراہمی سے یہ مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔