سعودی عرب کے تبوک ریجن میں واقع وادی ’ام الطین‘ اپنی قدرتی خوبصورتی اور پرسکون ماحول کی وجہ سے سیاحوں اور فطرت کے دلدادہ افراد کی توجہ کا مرکز ہے۔ الوجہ کے شمال میں تقریباً 40 کلومیٹر دور یہ وادی بحیرہ احمر کے کنارے واقع ہے، جہاں نیلا فیروزی پانی، سنہری ریت اور سیاہ چٹانیں دلکش منظر پیش کرتی ہیں۔
یہ مقام فوٹوگرافی کے شوقین اور سکون کے متلاشی سیاحوں کے لیے ایک مثالی جگہ بن چکا ہے۔ سعودی وژن 2030 کے تحت ایسے قدرتی مقامات ملک میں سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
