ذات صلة

جمع

دھرمیندر کی موت کی افواہیں، بیٹی ایشا دیول کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

بھارتی میڈیا پر لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کی...

جیکی چن کی موت کی جھوٹی خبر، مداحوں کا سوشل میڈیا پر غصہ

ہانگ کانگ کے لیجنڈری اداکار جیکی چن کی موت...

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی شاندار فٹنس تبدیلی، 2 ماہ میں 15 کلو وزن کم

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے اپنی فٹنس میں غیر...

بھارت میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگنے پر 9 افراد گرفتار

بھارت کے شہر گوا میں دکانوں کے ایل ای ڈی بورڈز پر ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے نمودار ہونے سے ہلچل مچ گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 افراد کو حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعات شمالی گوا کے علاقوں باگا اور ارپورہ میں پیش آئے، جہاں دو مختلف دکانوں کے بورڈز پر نعرے دکھائی دیے۔ پولیس نے دونوں دکانداروں کو گرفتار کر کے ایل ای ڈی سسٹمز بند کر دیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ نعرے جان بوجھ کر لگائے گئے یا سسٹم ہیک ہوا تھا۔