امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ کانگریس انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔
85 سالہ پیلوسی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ شکرگزار دل کے ساتھ کانگریس میں اپنی آخری مدت مکمل کر رہی ہیں۔ وہ 2007 میں ایوانِ نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر بنی تھیں اور ڈیموکریٹک پارٹی کے کئی اہم قوانین کی منظوری میں ان کا کردار نمایاں رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق نینسی پیلوسی امریکی سیاست کی سب سے بااثر اور مؤثر رہنماؤں میں شمار ہوتی ہیں، اور ان کی ریٹائرمنٹ امریکی سیاست کے ایک تاریخی دور کے اختتام کے مترادف ہے۔
