ذات صلة

جمع

دھرمیندر کی موت کی افواہیں، بیٹی ایشا دیول کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

بھارتی میڈیا پر لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کی...

جیکی چن کی موت کی جھوٹی خبر، مداحوں کا سوشل میڈیا پر غصہ

ہانگ کانگ کے لیجنڈری اداکار جیکی چن کی موت...

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی شاندار فٹنس تبدیلی، 2 ماہ میں 15 کلو وزن کم

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے اپنی فٹنس میں غیر...

عسیر کے تاریخی ’اناج گھر‘ — اجتماعی تعاون اور ذخیرہ سازی کی قدیم روایت

سعودی عرب کے عسیر ریجن میں قدیم زمانے کے لوگ اپنی فصلوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ’اناج گھر‘ نامی خصوصی ذخائر استعمال کرتے تھے، جو مقامی سماجی یکجہتی اور دانش مندی کی علامت تھے۔

ماہرِ تاریخ ڈاکٹر غیثان جریس کے مطابق فصل کی کٹائی کے بعد ہر خاندان اپنی پیداوار کا دسواں حصہ اجتماعی اناج گھر میں جمع کراتا تھا، جس سے ضرورت مندوں کی مدد یا سماجی تقریبات جیسے شادی بیاہ کے لیے تعاون کیا جاتا تھا۔

یہ اناج گھر خاص انداز میں تعمیر کیے جاتے تھے تاکہ گندم، جو، باجرہ اور مکئی کو گرمی، نمی اور کیڑوں سے طویل عرصے تک محفوظ رکھا جا سکے۔ ان پر متعدد تالے لگائے جاتے تھے، جنہیں صرف تمام نگرانوں کی موجودگی میں کھولا جاتا تھا۔

ابھا کے قریب واقع گاؤں ’آل ینفع‘ میں آج بھی ان زیرِ زمین اناج گھروں کے آثار موجود ہیں، جو عسیر کے قدیم طرزِ زندگی اور اجتماعی تعاون کی ایک خوبصورت مثال پیش کرتے ہیں۔