قصیم کے شہر بریدہ کی الجردہ مارکیٹ قدیم و تاریخی بازاروں میں شمار ہوتی ہے اور آج بھی تجارتی و سماجی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ مارکیٹ میں صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ روایتی اشیا کی خرید و فروخت جاری ہے، جن میں دیسی گھی، مکھن، بخور اور دیگر روایتی مصنوعات شامل ہیں۔
قصیم میونسپلٹی نے مارکیٹ کی قدیم شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے دکانوں اور سہولیات کو روایتی انداز میں محفوظ رکھا ہے اور خوبصورتی میں اضافہ کے لیے ترقیاتی کام کیے ہیں۔ الجردہ مارکیٹ نہ صرف مقامی افراد بلکہ بیرونی سیاحوں کے لیے بھی دلچسپی کا مرکز ہے۔
