ذات صلة

جمع

ریاض میں طویق سکلپچر 2026 کا آغاز، 18 ممالک کے 25 فنکار شریک

ریاض رائل کمیشن اور ریاض آرٹ پروگرام کے تحت...

تحقیق: وزن کم کرنے سے مدافعتی نظام مضبوط اور بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے

یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک کے سائنسدانوں کی حالیہ تحقیق...

تحقیق: وزن کم کرنے سے مدافعتی نظام مضبوط اور بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے

یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک کے سائنسدانوں کی حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وزن میں کمی صرف چند پاؤنڈ ہی کیوں نہ ہو، مدافعتی نظام کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے اور بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق وزن کم کرنے سے جسم میں چربی کے خلیے زیادہ صحت مند ہو جاتے ہیں اور نقصان دہ سوزش پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔ اس سے ٹائپ 2 ذیابیطس، دل کی بیماریوں، ڈیمنشیا اور کینسر جیسے خطرات میں کمی آتی ہے۔

تحقیق کے لیے معدے کی بائی پاس سرجری کروانے والے افراد کے نمونوں کا جائزہ لیا گیا، جنہوں نے دو سال میں جسمانی وزن کا 20 سے 45 فیصد کم کیا۔ نتائج میں مدافعتی خلیات کی تعداد دبلے افراد کے برابر ہو گئی، خون کی گردش بہتر ہوئی اور جینیاتی ایررز میں کمی دیکھنے میں آئی۔

پروفیسر سوزین مینڈروپ کے مطابق معمولی وزن میں کمی بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہے اور موٹاپے کے اثرات ہمیشہ مستقل نہیں رہتے۔