پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم شادیوں اور نجی تقریبات میں اپنی پرفارمنس کے لیے بھاری معاوضے وصول کرتے ہیں۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق، راحت فتح علی خان ایک شادی میں پرفارم کرنے کے لیے تقریباً ایک کروڑ روپے سے زائد فیس لیتے ہیں، اور اگر پرفارمنس کسی دوسرے شہر یا بیرونِ ملک ہو تو یہ رقم بڑھ جاتی ہے۔
دوسری جانب عاطف اسلم پہلے شادیوں میں کم نظر آتے تھے، لیکن اب وہ بھی تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے دو کروڑ روپے یا اس سے زیادہ وصول کرتے ہیں۔ لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین اگر پرفارم کریں تو ان کا معاوضہ تقریباً 60 سے 70 ہزار ڈالر کے درمیان ہوتا ہے۔
