پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے لیے باضابطہ طور پر فروخت کا اشتہار جاری کر دیا ہے اور سرمایہ کاروں کو بولی دینے کی دعوت دے دی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں اور افراد ٹیم کے فرنچائز حقوق حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق تکنیکی تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد اہل قرار پانے والے بولی کے اگلے مرحلے میں جائیں گے۔ پہلے بورڈ نے پی ایس ایل 11 میں ٹیم خود چلانے کا فیصلہ کیا تھا، مگر نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی کے بعد اب ملتان سلطانز کو بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی فرنچائزز کی اچھی قیمت ملنے سے پی سی بی کو مزید اعتماد ملا، جس کے نتیجے میں ملتان سلطانز کی آکشن کا راستہ ہموار ہوا۔
