اسپین کی 20 سالہ ولی عہد شہزادی لیونور مستقبل میں ملک کی پہلی خاتون حکمران بننے جا رہی ہیں، جو 150 برس بعد یہ اعزاز حاصل کریں گی۔ ان سے قبل آخری ملکہ ازابیلا دوم تھیں جن کی حکومت 1868 میں ختم ہوئی تھی۔
شہزادی لیونور بادشاہ فیلپے ششم کی بڑی بیٹی ہیں اور 2005 میں پیدا ہوئیں۔ شاہی قانون کے تحت انہوں نے فوجی تربیت مکمل کی، جس میں آرمی، نیوی اور ایئر فورس کی عملی خدمات شامل ہیں۔ وہ کئی زبانوں پر عبور رکھتی ہیں اور جدید عسکری تربیت حاصل کرنے والی ہسپانوی شاہی خاندان کی پہلی خاتون بھی بن چکی ہیں۔
یہ تمام تیاری ان کے اس مستقبل کے کردار کی عکاس ہے جس میں وہ نہ صرف ملکہ بلکہ مسلح افواج کی کمانڈر انچیف بھی ہوں گی۔
