تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے ناکھون راچاسیما میں بدھ کی صبح ایک مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی، جب راستے پر موجود تعمیری کرین اچانک ٹرین پر گر گئی۔ اس سے ٹرین پٹری سے اتر گئی اور متعدد بوگیاں شدید متاثر ہوئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد جان بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
حادثہ بنکاک سے اوبن رتچاتھانی جانے والے راستے پر پیش آیا، اور کئی زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ٹرین کے حادثے کے بعد آگ بھی لگی تھی، اور حکام ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں کہ کرین کیسے گر پڑی۔
