لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں جانوروں کی مشکوک اموات کا معمہ حل ہو گیا ہے۔ پولیس کی تفتیش میں سامنے آیا کہ ایک کوڑا اٹھانے والا شخص جان بوجھ کر جانوروں کو مار کر ان کا گوشت فروخت کرتا تھا۔
حکام کے مطابق یہ گوشت مختلف ہوٹلوں کو سپلائی کیا جاتا رہا۔ کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف آٹھ مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
