ذات صلة

جمع

ریاض میں طویق سکلپچر 2026 کا آغاز، 18 ممالک کے 25 فنکار شریک

ریاض رائل کمیشن اور ریاض آرٹ پروگرام کے تحت...

تحقیق: وزن کم کرنے سے مدافعتی نظام مضبوط اور بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے

یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک کے سائنسدانوں کی حالیہ تحقیق...

ریاض میٹرو ریڈ لائن کی توسیع، پانچ نئے سٹیشن شامل کیے جائیں گے

ریاض رائل کمیشن نے ریاض میٹرو کی ریڈ لائن میں توسیع کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت موجودہ ٹریک میں 8.4 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا اور پانچ نئے سٹیشن تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ توسیع کنگ سعود یونیورسٹی سے الدرعیہ ڈیولپمنٹ گیٹ پروجیکٹ تک ہوگی، جس میں دو اسٹیشن کنگ سعود یونیورسٹی اور تین اسٹیشن الدرعیہ میں شامل ہیں۔

وزیر مملکت و ریاض رائل کمیشن کے سی ای او انجینئر ابراہیم السطان کے مطابق یہ منصوبہ شہریوں کو جدید ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے ٹریفک کے مسائل کو بھی کم کرے گا، توقع ہے کہ یومیہ تقریباً 150 ہزار گاڑیاں سڑکوں سے ہٹ جائیں گی۔ توسیعی منصوبے کا دورانیہ چھ سال طے کیا گیا ہے، جس میں 7.1 کلومیٹر زیر زمین اور 1.3 کلومیٹر سطح زمین پر ٹریک تعمیر ہوگا۔