امریکی اداکار اور فلم ساز مارک روفیلو نے گولڈن گلوب ایوارڈز میں ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے اپنے کوٹ پر رینی نکول کے لیے لگائی گئی پن کا ذکر کیا، جسے امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ ایجنسی کے اہلکار نے ہلاک کیا تھا۔
روفیلو نے کہا کہ امریکا وینزویلا کے ساتھ ایک غیرقانونی جنگ میں ملوث ہے اور صدر جھوٹ بول کر بین الاقوامی قوانین کی پامالی کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق اگر دنیا کے سب سے طاقتور ملک کی اخلاقیات پر بھروسہ کیا جائے تو سب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
