پاکستانی ڈرامہ ریویو شو ’کیا ڈرامہ ہے‘ کے میزبان نادیہ خان اور مصدق ملک اپنے حالیہ بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ نادیہ خان نے شو کے دوران کہا کہ فنکار منفی تبصروں کے عادی ہو جاتے ہیں، لیکن عام لوگ اور نئے اداکار ذاتی تصاویر پر کمنٹس سے متاثر ہوتے ہیں۔
مزید گفتگو میں مصدق ملک نے ناظرین کے سوشل میڈیا کمنٹس کو حقیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ڈرامہ پسند نہیں تو وہ دیکھنا چھوڑ دے، اور ناظرین کی رائے کی کوئی اہمیت نہیں۔ ان کے اس بیان پر صارفین نے شدید ردعمل دیا اور اسے ناظرین کی توہین قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے لکھا کہ ناظرین ہی شوز کو کامیاب بناتے ہیں، اور اس طرح کے بیانات منافقت کے مترادف ہیں۔ بعض ناظرین نے شو کے بائیکاٹ کی بھی اپیل کی ہے۔
