ذات صلة

جمع

ریاض میں طویق سکلپچر 2026 کا آغاز، 18 ممالک کے 25 فنکار شریک

ریاض رائل کمیشن اور ریاض آرٹ پروگرام کے تحت...

تحقیق: وزن کم کرنے سے مدافعتی نظام مضبوط اور بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے

یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک کے سائنسدانوں کی حالیہ تحقیق...

آسٹریلوی ویمن کرکٹ کی اسٹار ایلیسا ہیلی کا بین الاقوامی کرکٹ سے الوداع

آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف آئندہ سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 35 سالہ وکٹ کیپر بیٹر تمام فارمیٹس کو خیرباد کہیں گی۔

ایلیسا ہیلی نے 2010 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور تقریباً 300 میچز میں 7 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے جبکہ وکٹوں کے پیچھے 275 آؤٹ بھی کیے۔ وہ 2023 میں فل ٹائم کپتان بنیں اور 8 آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کا حصہ رہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اب بھی کھیلنے کا جذبہ رکھتی ہیں، لیکن مقابلے کی وہ شدت محسوس نہیں کرتیں، اس لیے یہ فیصلہ کرنے کا مناسب وقت ہے۔ وہ بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیل کر اپنے کیریئر کا اختتام کریں گی۔