غزہ میں اکتوبر 2023 کے بعد جاری اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں جان سے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 71 ہزار 400 سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
اسی دوران اسرائیل نے عالمی امدادی ادارے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کو غزہ میں اپنی سرگرمیاں روکنے کا حکم دیا ہے، یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہ تنظیم نئی پابندیوں پر عمل نہیں کر رہی۔ دوسری جانب ادارے کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں فعال رہ جانے والے محدود اسپتالوں کی مدد میں مصروف ہے تاکہ طبی سہولتیں کسی حد تک برقرار رکھی جا سکیں۔
