امریکا نے ایران میں موجود اپنے تمام شہریوں کو جلد از جلد ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی ورچوئل سفارت خانے کے مطابق ملک بھر میں جاری احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر سکتا ہے، اس لیے شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ممکن ہو تو زمینی راستے سے ترکیہ یا آرمینیا کے ذریعے نکل جائیں۔
سفارت خانے نے یہ بھی کہا ہے کہ جو لوگ ایران میں رہنا چاہتے ہیں وہ گھروں میں محفوظ رہیں اور ضروری اشیاء کا ذخیرہ کر لیں۔ ادھر واشنگٹن میں ایران سے متعلق سفارتی اور فوجی آپشنز پر غور جاری ہے، جبکہ امریکا نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
