اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات ہی سب سے مؤثر اور قابلِ عمل راستہ ہیں۔ سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مختلف ممالک، خصوصاً امریکا کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ تمام فریق اس عمل سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ان کے مطابق مقصد ایسا منصفانہ معاہدہ ہونا چاہیے جو یوکرین اور روس دونوں کے سلامتی خدشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے یورپ میں امن اور استحکام کو فروغ دے۔
