ہانگ کانگ کے لیجنڈری اداکار جیکی چن کی موت سے متعلق جھوٹی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس سے مداح پریشان ہو گئے۔
فیس بک پیج Stories About US نے جیکی چن کی اسپتال میں لیٹی ہوئی ایک پرانی تصویر کے ساتھ ان کے انتقال کی غلط خبر پھیلائی، تاہم اداکار کے خاندان یا ترجمان نے اس کی کوئی تصدیق نہیں کی۔
مداحوں نے فیس بک پر اس جھوٹے دعوے پر شدید ردعمل دیا، ایک صارف نے لکھا کہ “فیس بک ہر بار جیکی چن کو مارنے پر کیوں تُلا ہوا ہے؟”
یہ پہلا موقع نہیں کہ جیکی چن کی موت کی افواہیں گردش کر رہی ہوں—ایسی خبریں ماضی میں بھی کئی بار سامنے آ چکی ہیں۔
واضح رہے کہ جیکی چن کی تازہ فلم “The Shadow’s Edge” اگست 2025 میں ریلیز ہوئی، جو چین کے باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی۔
