پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے اپنی فٹنس میں غیر معمولی بہتری لاتے ہوئے صرف دو ماہ میں 15 کلو وزن کم کر لیا۔
ماضی میں وزن کے باعث تنقید کا سامنا کرنے والے اعظم خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فٹنس کی جھلک شیئر کی، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
اعظم خان، جو ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں طاقتور مڈل آرڈر بیٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں، اب اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں تاکہ دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ بنا سکیں۔
