تھائی لینڈ نے سرحدی علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد کمبوڈیا کے ساتھ امن معاہدہ معطل کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں طے پایا تھا۔
تھائی وزیراعظم انوتین چرنیوراکل نے واضح کیا کہ معاہدہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک کمبوڈیا تھائی لینڈ کے مطالبات پر عمل نہیں کرتا۔
دوسری جانب کمبوڈین حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اب بھی معاہدے پر عملدرآمد کی خواہش رکھتی ہے۔
